تحریک انصاف نے احتجاج کی کال موخر کر دی

102

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر سے مشکوک اطلاعات موصول ہوئی ہیں، آج کے تمام احتجاج مؤخر کیے جاتے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر احتجاج ہوں گے جہاں نتائج تبدیل ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج پُرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ