
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مرکز میں ن لیگ سابقہ اتحادی جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائے گی۔
نارووال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ درست نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سو نشستیں لیکر پی ٹی آئی مرکز میں کیسے حکومت بنائے گی ؟ جبکہ وفاقی حکومت کے لئے 134 نشستیں درکار ہیں جو کہ پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کے پاس حکومت بنانے کے لیے 160 نشستیں ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر16 ماہ کامیاب حکومت کی۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں وعدوں کے مطابق کام ہوتے نظر آئیں گے۔