سیاسی رابطے ہمارے جاری رہیں گے، ابھی حتمی فیصلے نہیں ہوئے

124

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیاسی جماعتوں سے رابطہ کے لیے کمیٹی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو مبارکباد دی گئی کہ انہوں نے الیکشن مہم میں جان ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ شازیہ مری مشکل حلقہ جیت کر آئی ہیں۔ ہم ساری سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے اور اس لیے کمیٹی بنائیں گے۔ سی ای سی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ سیاسی رابطے ہمارے جاری رہیں گے، ابھی حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔ رابطہ کمیٹی ابھی بن رہی ہے۔ شیری رحمان نے کہا  کل بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری رہے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ