وزارت عظمٰی کےلیے نامزدگی پر خوش ہوں

154

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں وزارت عظمٰی کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پارٹی ممبران اور عوام کی توقعات پر اترنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین و ممبران کی جیلوں سے فوری رہائی ہوگی۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑے گی اور جیتے گی۔ ہم نے عام انتخابات میں 180 سیٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری کیے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کرے گی، تاکہ معشیت کو مثبت سمت کی طرف گامزن کیا جاسکے اور ہم عوام کے فائدے کے لیے اصلاحاتی پروگرام شروع کرسکیں۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ