
جے یو آئی سے وزیراعظم کیلئے پارٹی امیدوار عمر ایوب کو ووٹ دینے کیلئے حمایت مانگ گی۔
پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
جے یو آئی رہنماؤں حافظ حمداللّٰہ اور ضیاء الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے وفد میں عامر ڈوگر، عمیر نیازی اور بیرسٹر سیف بھی شامل تھے۔