حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کو شہید کرنے کی “قیمت” ادا کرنی پڑے گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیااسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت10افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں سرحد پر السوانہ گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے مارے گئے تھے۔
حزب اللہ کے سیاستدان حسن فضل اللہ نے بتایا کہ “دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔