پی ٹی آئی کا اعلان، ہفتے کو ملک گیر احتجاج ہوگا

51

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندل کیخلاف ہفتے کو ہم پورے ملک میں پرامن احتجاج کریں گے، یہ لوگوں کی آزادی کا سوال ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، عوام کی آزادی کا تعین کرنے والے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ہوں گے، پاور شئیرنگ ہم نہیں کرتے، ہمارا اتحاد ہوگا تو عوام کے حوالے سے ہو گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ