تحریک عدم اعتماد کے اجلاسوں کی صدارت مولانا کیا کرتے تھے

117

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے تو صدارت خود مولانا فضل الرحمٰن کرتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئےقمر زمان کائرہ نے کہا کہ ناراضیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمٰن سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ