
پارٹی اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب میں ن لیگ اور آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ن لیگ کی پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر تعداد 154 ہوگئی ہے، جس پر شرکاء نے کہا کہ ہمیں صرف پنجاب پر فوکس کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی اتحادی جماعت کی غیر اصولی بات کو نہیں ماننا چاہیے۔
پارٹی اجلاس میں کچھ شرکاء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ریاست کو بچانے کی ضرورت ہے۔