مبینہ انتخابی دھاندلی پر پی ٹی آئی کا احتجاج کن شہروں میں ہوا؟

76

اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی ریلی میں شیر افضل مروت، شعیب شاہین اور عامر مغل شریک ہوئے، احتجاج سے پہلے انتظامیہ نے نیشنل پریس کلب کے باہر کھدائی بھی کردی تھی۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کی جانب سے  احتجاج کیا گیا۔ گوجرانوالا، فیصل آباد، سرگودھا، کرک، سکھر، دادو اور میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

پشاور میں بھی تحریک انصاف نے احتجاج کیا، جس میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوائيں گے، جو اصلاح نہیں کرے گا وہ قانون کے مطابق سزا کے لیے تیار رہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس بہن بیٹی کو جائیداد میں حق نہیں ملے گا حکومت اس کےلیے جنگ لڑے گی۔

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ