سیاسی استحکام کے لئے ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں

35

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے ہمیں چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری معیشت کی بحالی کا بہت آسان نسخہ ہے، یہاں ٹیکس، گیس اور بجلی کی چوری ہے، اس کو روکا جائے معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریٹیل سیکٹر ٹیکس نہیں دیتا، اسمگلنگ ہوتی ہے،  ایف بی آر کے افسران ارب پتی ہیں، سب کو پتہ ہے بیماری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے جو 9 سو ارب روپے کی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ