بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں نمونیا سے مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔
ایم ایس ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق بچوں کی اموات 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے بیمار 20 بچے داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ بہاول وکٹوریہ اسپتال میں رواں سال نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد41 ہو گئی۔