ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں

102

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحاد میں ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں 8 سے 9 دن ہے، ہم حکومت سے کوئی شیئر نہیں لے رہے۔

 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے، کیا پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنا سکتی ہے؟

پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہوگی پارلیمان کا حصہ ہوگی 

مزید خبریں

آپ کی راۓ