حکومت سازی کیلئے آج معاملات طے ہونے کا امکان

131

مذاکرات میں حکومت سازی کے لیے آج معاملات طے ہونے کا امکان ہے جبکہ ن لیگ کا وفد ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی وزیراعظم کا عہدہ 2 سال کے لیے لینے کی تجویز مسترد کرچکی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلیں، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ن لیگ سے ملاقات ہونی ہے، حکومت سازی کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ