
پی ایس ایل 9کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے 188 رنز کے ہدف کو 5 وکٹ کے نقصان پر 5 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔