پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے بیان سے پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہونے کا امکان

32

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے بیان سے پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہونے کا امکان ‘عالمی مالیاتی فنڈنے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو اور اس کے ذمہ 268ارب روپے قرض کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے مزید وضاحتیں مانگ لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصلہ سے، جس میں ’’دھاندلی زدہ انتخابات‘‘ کی وجہ سے پاکستان کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے تناظر میں نقدی کی تنگی کا شکار معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے پی آئی اے کے مجوزہ ری اسٹرکچرنگ پلان اور اس کے غیر بنڈلنگ پر مزید وضاحتیں مانگ لی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ کس طرح 268ارب روپے کے داخلی قرضوں کی ری شیڈولنگ سے مالیاتی اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت مالیاتی خسارے کو بڑھائے بغیر ان سے کیسے نمٹے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ