نئی قومی اسمبلی میں زمینداروں کی اکثریت

67

نومنتخب 265 ارکان میں سے 112 کا تعلق زمینداری کے شعبے سے ہے۔

جیو الیکشن سیل کی تحقیق کے مطابق 83 کامیاب امیدواروں کا ذریعہ آمدنی کاروبار، جبکہ 20 نے صرف سیاست کرنے کا بتایا۔

قومی اسمبلی میں 16 وکلاء، 7 ڈاکٹر، 4 انجینئرز، 4 علماء اکرام اور عالم، 3 گدی نشین جبکہ 3 کا تعلق درس و تدریس کےشعبے سے نظر آیا، 13 نومنتخب ممبران دیگر شعبوں سے منسلک ہیں۔

 نئے منتخب ممبران میں تعلیم یافتہ ارکان کی بھی اکثریت موجود ہے، گریجویٹ اور ماسٹرز سرفہرست ہیں، 112 ارکان کی تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے۔

63  کے ساتھ ماسٹرز ڈگری ہولڈرز دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نومنتخب ارکان میں 42 ایل ایل بی، 3 کے پاس ایل ایل ایم کی ڈگری ہے۔

قومی اسمبلی کے ارکان میں 10 ایم بی بی ایس ڈاکٹر، 3 انجینئرنگ، 4  پی ایچ ڈی اور 2 ایم فل کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ تعلیم یافتہ اراکین کی تعداد 12 جبکہ میٹرک تک تعلیم یافتہ 9 نئے منتخب اراکین ہیں۔

مزید خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حا...

شاہین کو بولنگ کے دوران تکلیف محسوس ہونے پر میچ کے دوران ہی میدان چھوڑنا پڑا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے صرف تین اوورز کرائے، جن میں 26 رنز دیے...

الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب ...

آپ کی راۓ