علی امین گنڈا پور وزیراعلی منتخب

33

علی امین گنڈاپور نے 90 جبکہ عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک بھی رکن اسمبلی موجود نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس 45 منٹ کی تاخیر کے بعد شروع ہوا تھا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت شروع ہوا جس میں قائدِ ایوان کا انتخاب کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار تھے، انہیں سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ڈاکٹر عباد اللہ خان مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت حاصل تھی۔

دوسری جانب جے یو آئی ف نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ