گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا

68

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ ان کا گورنر سندھ برقرار رہے مگر یہ چیز ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مانگنے اور دینے میں فرق ہوتا ہے، گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو 16 ماہ ڈیل کیا ہے جبکہ جے یو آئی کے ساتھ ن لیگ کی سیاسی پارٹنرشپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نواز شریف کا احترام کیا ہے، یقین ہے مولانا، پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف کے ساتھ ون آن ون بھی ملاقات ہوئی 

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ