
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی والی ذہنیت ملک کو ترقی سے روکتی ہے۔ یہ اب پارلیمان پر حملہ آور ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج 9 مئی والوں نے پارلیمان کے اندر پارلیمان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جتنی بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کرلیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف نے جو وژن دیا اسے مکمل کریں گے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ روتے اور چیخیں مارتے رہیں گے، شہباز شریف کے آنے سے ان کو تکلیف ہے کہ بےروزگاری اور مہنگائی ختم نہ ہوجائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2013 میں سیاسی اور معاشی استحکام آرہا تھا، تب بھی انہوں نے ایسا کیا۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نواز شریف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔