ایف بی آر میں شفافیت کےلیے آٹومیشن کو ناگزیر:وزیراعظم

141

وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا، سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے 65 ارب روپوں کے ٹیکس ریفنڈز کلیئر کر دیے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بحالی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ