یوٹیلٹی سٹوروں پر رمضان پیکج شروع پانچ مارچ تک جاری

104

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان پیکیج کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چائے کی 800 گرام قیمت میں 100 روپے کمی، بیسن اور کھجور فی کلو 50 روپے سستی کی گئی ہیں۔

اسی طرح دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ دالیں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے، مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ