وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا گرلز سکول کا دورہ

37

انہوں نے گرلزاسکول وحدت روڈ لاہور میں بچیوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا اور اسکول اسٹیڈیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ تصویر بنوائی اور آٹو گراف دیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلنشیاء ٹاؤن کےقریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔

ادھر صوبے بھر کی سڑکوں سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ