ایرانی صدر کا فون اور مبارکباد

118

وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ