ایک لمحہ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں بچا

28

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ضائع کرنے کےلیے مزید ایک لمحہ بھی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے تمام مؤخر سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دوران اجلاس شہباز شریف نے ایف بی آر کی آٹومیشن کے نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اہداف کا تعین حقیقت پسندانہ اور عمل درآمد کی رفتار کے لحاظ سے خطے میں تیز ترین ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں 24 گھنٹے مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے مزید ایک لمحہ بھی نہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ