
پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے تاہم مکی آرتھر نے ان
الزامات کی تردید کی ہے۔
عمر اکمل نے کہا کہ ’میں دس دن پہلے انگلینڈ سے گھٹنے کی انجری کی ریکوری کر کے واپس آیا تو سب کو فون کیا کیونکہ میں وعدہ کر کے گیا تھا کہ واپس آ کر وہی کروں گا جو پی سی بی انتظامیہ کہے گی۔ جب میں نے مکی آرتھر کو کہا کہ آپ مجھے کوئی ٹرینر دیں پھر بھی انھوں نے مجھے گالیاں دیں اور مجھے کہہ دیا کہ تمہیں یہاں آنا ہی نہیں چاہیے، تم جا کر کلب کرکٹ کھیلو، تمہیں پتا نہیں یہاں آنے کی اجازت کون دیتا ہے۔ مکی نے یہ مجھے نہیں بلکہ پورے پاکستان کو گالیاں دی ہیں۔ آپ جس مرضی میچ کی تاریخ نکال لیں وہ کسی نہ کسی کھلاڑی کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔ اتنے سینیئر کھلاڑیوں کے سامنے مکی نے یہ سب کچھ کہا، اسی لیے مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور میں یہ سچائی پاکستانی عوام اور اپنے مداحوں کے سامنے لایا ہوں