
وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ زین قریشی کو مریم نواز سے پوچھنے کے بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
زین قریشی کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملتان کے جس علاقے میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے، وہ زین قریشی کا اپنا حلقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ زین قریشی کو مریم نواز سے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرح ان کی جماعت کے ہر شخص کا وتیرہ لاشوں پر سیاست کرنا ہے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...