علی امین گنڈا پور سمیت سات پی ٹی آئی کے رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

120

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں جاری ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے 2 اپریل کو علی امین گنڈاپور کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گل اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

کرنل (ر) شبیر اعوان، مسرت جمشید چیمہ اور سعد جمیل عباسی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماوں کو ملزمان عمر تنویر بٹ، صداقت عباسی اور واثق قیوم کے بیانات پر نامزد کیا گیا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں ایک بار پھر تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعاد...

تجارتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد سے افغانستان کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد تک کمی آچکی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کی معطلی کے ...

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حا...

آپ کی راۓ