کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی

64

وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا اجلاس ہوا ۔

نیکٹا ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹررازم اتھارٹی کو فرنٹ فٹ پر لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا اور طے پایا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کومعافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ اہم یہ ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پیشگی ایکشن سے ختم کیا جائے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیے کی ترویج کرنا ہو گی۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ