عامر خان اور فریال : طلاق غلط فہمی کا نتیجہ

694

باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ان کے اور عامر خان کے حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہیں اور اس سلسلے میں عامر خان کو ان کی گفتگو پر مبنی جو سکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے۔

فریال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ جوشوا سے کبھی نہیں ملیں، لیکن سکرین شاٹ دیکھ کر عامر غصے میں آ گئے اور انھوں نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا۔ اس غصے کے نتیجے میں گذشتہ ہفتے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

فریال نے کہا ہے یہ سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب فریقین کے درمیان ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ