بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش

122

امریکی کمیشن نے بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے ’خصوصی تشویش کا ملک‘ قرار دینے کی سفارش کی گئی۔

ماہرین نے کمیشن کے سامنے گواہی دی کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

اجلاس میں میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گواہی دی گئی۔

اجلاس میں ٹام لینٹوس کمیشن کے چیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن نے کہا کہ اکثر مسائل کی وجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو تبدیل کر کے اسے ہندو قوم بنانے کی کوشش ہے۔

مزید خبریں

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدام...

دہلی: بھارتی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بانڈی میں دہشت گردی کے واقعے کے مجرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا...

آپ کی راۓ