یوم پاکستان آج جوش جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

26

یوم پاکستان آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے آج پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب شکڑ پڑیاں گرائونڈ پر ہونے والی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہے جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہونگے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف چاروں صوبائی گورنرز، وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر اہم شخصیات بھی پریڈ دیکھیں گئی جبکہ افواج پاکستان کی قیادت بھی اس موقع پر موجود ہوگی۔ تینوں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس، گلگت بلتستان، چین اور آذربائیجان کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری پریڈ سے خصوصی خطاب بھی کرینگے

مزید خبریں

آپ کی راۓ