وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کے بچے 3 سال سے ایچی سن کالج نہیں پڑھ رہے تھے، جب آپ کے بچے نہیں پڑھ رہے تو نہ پڑھنے کی فیس نہیں دی جاسکتی۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قانون اور رولز کے مطابق انہوں نے درخواست دی، درخواست میں کہا میرے بچے وہاں نہیں پڑھے رہے، جب بچے پڑھ نہیں رہے تو فیس کس بات کی ادا کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیں تو پتہ چلے، ایسا نہیں کہ ان کے بچے پڑھ رہے تھے اور فیس معاف کی گئی، ان کے بچے اسلام آباد شفٹ ہوچکے تھے، وہاں اسکول میں پڑھ رہے تھے۔