بلے باز کون؟ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

65

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بتایا جائے بلے باز کو کون لایا؟ اس کی وجہ سے نقصان ہوا۔

اس پر نیاز اللّٰہ نیازی برہم ہوگئے اور بولے بلے باز کو لانے والے کی پارٹی میں قربانیاں ہیں۔

اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللّٰہ نیازی میں بات بڑھ گئی تو علی محمد خان نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

دوران اجلاس کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے بلے باز کا سوال ٹھانے پر شیر افضل مروت کی تائید کی۔

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت پر تنقید کی اور کہا کہ کوئی شیر افضل کے ساتھ رہے جو انہیں پڑھائےاور سمجھائے۔ شیرافضل مروت اپنے ہی لوگوں پر حملے کر رہے ہیں۔

اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر کوئی نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو لیڈ کیا۔

اس پر کور کمیٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کررہے ہیں۔ بیانیہ بنانے میں 2 ماہ لگتے ہیں اور شیرافضل مروت پلک جھپکتے میں اُسے ختم کر دیتے ہیں۔

اجلاس میں شہباز گل اور میاں اسلم اقبال ویڈیولنک کے ذریعے شریک تھے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس تلخ جملوں پر اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان سمیت تقریباً 50 ارکان شریک تھے۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ