امریکہ کا اسرائیل کو گرین سگنل

36

رفح میں اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے صلاح الدین سٹریٹ پر گاڑی پر بمباری کی، تازہ حملوں میں شجاعیہ کے سپورٹس سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ