پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نوکردی

104

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمر ایوب کی سربراہی میں 14 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور شیر افضل مروت شامل ہیں

اس کے علاوہ رؤف حسن، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، عاطف خان، شاہ فرمان، خالد خورشید، سینیٹر عون عباس، حافظ فرحت کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ