سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

83

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، الصفا پیلس آمد پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پاک سعودی تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

افطار ڈنر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

الصفا پیلس میں ہوئی افطار میں بحرین کے ولی عہد بھی شریک ہوئے، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، اور بحرین کے ولی عہد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ