ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے زخم اور انکی اموات انسانیت پر داغ بنے رہیں گے۔
ا نھوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں پر یہ حملے ختم ہونے چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات، خوراک، ایندھن اور صحت کی دیکھ بھال سے انکار غیرانسانی اور ناقابل برداشت ہے۔
عرب میڈیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔