قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ پر حماس کے مطالبات نہیں مانیں گے۔
خون آشام نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں یرغمالی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے انتہائی مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی پر راضی نہیں ہوں گے۔