لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ ناپسند ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت اور خصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبر درست نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا، اس دن سو نہیں سکا تھا۔