صدقۃ الفطر نقد ادا کرنا سنت کے خلاف ہے

101

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبد العزیز آل الشیخ کا کہنا ہے کہ صدقۃ الفطر نقد شکل میں ادا کرنا سنت کے خلاف ہے، حضور ﷺ اور خلفا راشدین خوراک کی شکل میں صدقۃ الفطر ادا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں صدۃ الفطر نقد رقم کی صورت میں ادا کیا جاتا ہے، اور اکثریت عموماً عید کی نماز سے بالکل پہلے ادا کرتی ہے، حالانکہ صدقۃ الفطر کی ادائیگی عید کی نماز سے قبل کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مفتی اعظم نے کہا کہ ’صدقۃ الفطر انسانی خوراک گندم، چاول، کشمش اور جو سمیت دیگر چیزوں سے دیا جاتا ہے۔ مسلمان رمضان المبارک کے آخری دن غروب آفتاب سے پہلے صدقۃ الفطر ادا کرتے ہیں، تاہم عید سے ایک یا دو دن پہلے بھی صدقۃ الفطر ادا کیا جا سکتا ہے‘۔

الشیخ عبد العزیز آل الشیخ نے مزید کہا کہ ’اس کی ادائیگی 28 رمضان یا مقدس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدقۃ الفطر غریبوں کے ہاتھوں میں پہنچایا جانا چاہیے یا ان لوگوں کو دیا جانا چاہیے جو صدقۃ الفطر وصول کرنے پر مقرر ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ