
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت کی دعا کی۔
مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ٹھٹھہ سے شاہ نورانی جانے والے ٹرک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...