ایران کا اسرائیل پر براہ راست حملہ

31

ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کردیا، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے: ایرانی مشن

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی احاطے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

ایرانی مشن نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا۔

ایرانی مشن نے مزید کہا کہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ہے، امریکا کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ