پی ٹی آئی کے کونسے رہنما ای سی ایل پر اور کن کو ریلیف مل گیا

51

بانی پی ٹی آئی عمران خان، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل پر برقرار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، غلام سرور خان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اعجاز شاہ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

ای سی ایل فہرست سے نام خارج کیے جانے والوں میں علی زیدی، خسرو بختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ