پی ٹی آئی کا مولانا سے فوری رابطہ کرنے کا فیصلہ

101

پی ٹی آئی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ