نوں مئی واقعات کے ذمہ داروں کا تعین اعلی سطحی عدالتی تحقیقات بنانے کا مطالبہ

89

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کور کمیٹی نے قائدین و کارکنان کے گھروں کے محاصرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ کے بیان کی اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے انتخابی ٹریبونلز کیلئے ججز کی نامزدگیوں کے عمل میں الیکشن کمیشن کی مداخلت کی مذمت بھی کی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین کی جانب سے گوادر میں بےگناہ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں ایک بار پھر تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعاد...

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے بہنوئی اور جھنگ سے ڈاکٹر رانا حسیب اکرم ہارٹ سپشلسٹ کے برا...

تجارتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد سے افغانستان کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد تک کمی آچکی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کی معطلی کے ...

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

آپ کی راۓ