
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔