پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیت کی

40

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئر لینڈ کے بیٹر لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈ بیلبرین نے 35 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد ہیر ٹیکٹر 30 اور گراہم ہوم 10 رنز بناسکے۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی 2، عماد وسیم اور محمد عامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ اعظم خان 18 اور صائم ایوب نے 14 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے آج کے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ریسٹ دیتے ہوئے حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ