فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب شوکاز جاری

53

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے کے مطابق فیصل واوڈا اور مصطفی کمال نے عدلیہ پر الزامات لگائے، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے زیر سماعت مقدمات پر گفتگو کی، پیمرا فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ جمع کرائے۔

حکمنامے کے مطابق مبادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں کو اپنے کیے کی وضاحت کا موقع دیتےہوئے شوکاز جاری کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ