
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو اس حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر ایک انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ جائے حادثے سے ملی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہے اور اسی کی مدد سے ان کی لاش کی شناخت کی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو یہ انگوٹھی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی کی طرف سے تحفے میں دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے اسی انگوٹھی کی مدد سے ایرانی صدر کی لاش کو شناخت کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...